راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرپرسن منتخب

0
62
qomi

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے

سید مصطفی محمود قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے،سید مصطفی محمود کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے توانائی(پٹرولیم ڈویژن) کے اجلاس میں کیا گیا،قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ رائے حیدر علی خان اور تائید کنندہ محمد معین عامر پیرذادہ تھے،

سید حسین طارق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے،سید حسین طارق کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اجلاس میں کیا گیا،سید حسین طارق کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید جاوید علی شاہ اور تائید کنندہ ذوالفقار علی تھے

ملک محمد افضل کھوکھر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے، ملک محمد افضل کھوکھر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے رولز آف پروسیجر اینڈ پریولجز کے اجلاس میں کیا گیا،ملک محمد افضل کھوکھر کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ ملک محمد عامر ڈوگر تھے

راجہ خرم نواز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے،انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت داخلہ کے اجلاس میں کیا گیا،راجہ خرم نواز کے چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ سید رفیع اللہ اور تائید کنندہ میں ڈاکٹر طارق فضل اور جمال احسن خان شامل تھے

نواب زادہ افتخار احمد خان بابر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایوی ایشن کے چیئرپرسن منتخب ہو گئے، نواب زادہ افتخار احمد خان بابر کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے وزارت ایویشن کے اجلاس میں کیا گیا،چیئرپرسن کے لئے تجویز کنندہ حاجی امتیاز احمد چودھری اور تائید کنندہ جام عبد الکریم تھے

محترم پولین بلوچ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین منتخب ہوگئے،محترم پولین بلوچ کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں کیا گیا،کیسو مل کھئیل داس تجویز کنندہ اور شرمیلا فاروقی تائید کنندہ تھے

میر غلام علی تالپور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے چیئرمین منتخب ہو گئے،میر غلام علی تالپور کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کے اجلاس میں کیا گیا،محترمہ آصفہ بھٹو زرداری تجویز کنندہ اور طاہرہ اورنگزیب تائید کنندہ تھے

مخدوم سید عبدالقار گیلانی قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈیویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات کے چیئرمین منتخب ہو گئے،عبدالقادر گیلانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے پلاننگ ڈیویلپمنٹ اور خصوصی اقدامات کے اجلاس میں کیا گیا، معظم خان جتوئی نے سید عبدالقار گیلانی کا نام تجویز کیا جبکہ اور محترمہ ناز بلوچ سید عبدالقار گیلانی کے نما کی تائید کی۔

فتح اللہ خان قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین منتخب ہو گئے،فتح اللہ خان کو ممبران قومی اسمبلی برائے دفاع کے ممبران نے کمیٹی اجلاس میں کیا گیا۔ ملک ابرار نام تجویز کیا جبکہ برگیڈیئر ریٹائر محمد اسلم گھمن نے فتح اللہ کے نام کی تائید کی۔

ملک شاہ گورگیج چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے نارکوٹکس کنٹرول منتخب ہو گئے،ملک شاہ گورگیج کو ممبران قومی اسمبلی برائے نارکوٹکس کنٹرول کے ممبران نے کمیٹی اجلاس میں منتخب کیا۔ممبر قومی اسمبلی خالد حسین مگسی نے ملک شاہ گورگیج کا نام تجویز کیا جبکہ دیگر ممبران نے ملک شاہ گورگیج کے نام کی تائید کی۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

Leave a reply