اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

0
46

آصف زردرای کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کر دیا،سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

پی ٹی آئی کے زلفی بخاری نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے تھے۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

انھوں نےکہاکہ تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی،مگرآصف زرداری نے بطور صدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نےریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےآئین کےآرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت ریفرنس مسترد کیا۔

چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات…

یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے 4 ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، کوٹیکنا اور ایس ایس جی ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔

Leave a reply