راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

لاہور:راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کا پول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق پی پی نے پی ٹی آئی کے تین سالہ دورکوناکام دورقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ 3سالہ کارکردگی یہ ہے کہ معاشی ترقی کی رفتار 5.5فیصد سے گر کر 1.5فیصد ہو چکی ہے

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسے کارکردگی کہیں گے کہ کہ پاکستان کا کل قرضہ بڑھ کر 45ہزار470ارب ہو چکا ہے،یا اسے کارکردگی کہیں گے کہ گردشی قرضے 1180ارب سے بڑھ کر 2370ارب روپے ہو چکے ہیں۔

چیف آرگنائزر پی پی وسطی پنجاب سابق وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف کیا یہ بھی کارکردگی شمار ہو گی کہ فی کس آمدنی 2018کے مقابلے میں گر کر 109ڈالر فی کس ہو چکی ہے . افراط زر کی شرح 4.68فیصد سے بڑھ کر 8.4فیصد پر آ چکی ہے۔اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں 6روپے سے538روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تین برسوں میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر8.9فیصد پر آ چکی ہے۔بجلی 5روپے 80پیسے فی یونٹ اور گیس 334فیصد مہنگی ہو چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات، معاشرتی انحطاط کی انتہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہورمیں پے در پے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے نہایت نقصان دہ ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طاقتور ہو یا کمزور، قانون پر عملدرامد کا رواج پیدا کرنا ہوگا۔ معاشرے کی بیماری دور کرنے کے لئے قانون کا زوردار طریقے سے نفاز ہونا چاہیئے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ معاشرتی بیماریوں اور معاشرتی دباؤ کا احساس کیوں ختم ہوتا جا رہا ہے

سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار، میرٹ، قانون پر عملداری اور اخلاقی قدروں پر عمل کئے بغیر اس بیماری کو جڑ سے ختم نہیں کیاجا سکتا۔ معاشرتی رویوں کو بہتر بنانےکےلئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس اور معاشرتی دباؤ کو اصلاح کےلئے استعمال کرنا ہو گا۔

Comments are closed.