لاہور:راجہ پرویز اشرف اور شہبازشریف کسی بھی وقت گرفتار ہوسکتے ہیں:اہم شخصیت کا دعویٰ ا،طلاعات کے مطابق پی این این پر گفتگو کرتے ہوئے کھرا سچ کے میزبان سنیئر صحافی مبشرلقمان نے وہاں پینل میں موجود پی پی اور نون لیگی رہنما سے پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو علم ہے کہ چند دن تک شہبازشریف اور راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کیا جاسکتا ہے
اس پر ن لیگ کی مریم اورنگزیب نے عمران خان کے فیصل آباد کے خطاب کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ اس طرف بات کرنا چاہی تو اس دوران سینئر صحافی مبشرلقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اطلاع کے مطابق شہبازشریف اور راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کرنے کے لیےکچھ لوگوں کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے
لاہور میں ایک اسپیشل آدمی کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ شہباز شریف اور راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کیا جائے۔ مبشر لقمان کا انکشاف@mubasherlucman @Marriyum_A @RPervaizashraf #KharaSach #PNNNews pic.twitter.com/ODgTeEuNGw
— PNN News (@pnnnewspk) February 9, 2022
مبشرلقمان نے اس کی وجہ بھی بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار کرنے والوں کا خیال ہے کہ وہ ان دو احباب کو اس وقت تک گرفتار کریں جب تک الیکشن نہیں ہوجاتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کو بتانےوالوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان دونوں احباب کی گرفتاری کا فیصلہ ہوچکا ہے
مبش لقمان نے اس کے ساتھ یہ بھی بتایا کہ ہوسکتا ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوں اور اس صورت میں حکومت کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ طریقہ کار استعمال رکے