راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کے معاملے پربیان داغ ہی دیا

0
36
raja

اسلام آباد: راجہ پرویز اشرف نے افغانستان کے معاملے پربیان داغ ہی دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے مطالبہ کیا ہےکہ قومی معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جائے، ملک میں تبدیلی ذاتی انا سے نہیں آسکتی، ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز شرف نے کہا کہ ہمارے خطے اور افغانستان کی صورت حال توجہ طلب ہے اس وقت تمام قائدین کو ایک دوسرے کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کہتی ہےکہ پچھلی حکومت نے جو قرضہ لیا وہ اتار رہے ہیں، قرضہ اتارنےکے لیے مزید قرضہ لینا کون سی عقلمندی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر افغانستان سمیت اہم امور پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے اورقومی ایشوز پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے،پاکستان ہمیشہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں رہا ہے، پر امن افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے لیکن اکیلی حکومت ان مسائل سے نہیں نمٹ سکتی ہے۔

Leave a reply