پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار کا کشمیر پر نیا ترانہ "FREEDOM” ریلیز
باغی ٹی وی :پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار نے کشمیر پر نیا ترانہ "FREEDOM” ریلیز کر دیا پاکستان کے معروف گلوکار راجہ ریپسٹار تحریک آزادی جموں و کشمیر پر اپنے ترانوں کی وجہ سے ساری دنیا میں مقبول ہیں
اور مقبوضہ وادی کا بچہ بچہ بھارتی قابض فوج کے سامنے سینہ تان کر انکے گائے ہوئے ترانوں کے ذریعے دشمن کو للکارتا ہے، راجہ ریپسٹار نے اپنا نیا ترانہ تحریک آزادی جموں و کشمیر "فریڈم” ریلیز کر دیا-
راجہ ریپسٹار نے اپنے "FREEDOM” کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ترانے کا عنوان "فریڈم” کشمیری نوجوانوں کی فرمائش پر رکھا گیا ہے، جس میں کشمیری نوجوانوں کے جذ بات اور ان پر قابض بھارتی فوج کے مظالم دنیا کو دکھائے گئے ہیں
راجہ ریپسٹار کا کہنا تھا کہ ترانہ ریلیز کر دیا گیا ہے، تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس ترانے کو بھرپور شیئر کریں تاکے ہمارے مظلوم کشمیری مسلمانوں کی آواز بہری دنیا کو سنائی دے،
https://youtu.be/X-If5b42IHA
راجہ ریپسٹارکا تحریک آزادی جموں و کشمیر کے ترانے کے حوالے سےپوسٹر ریلیز
یومِ تکبیر پر "راجہ ریپسٹار” کا ترانہ "یومِ تکبیر” ریلیز کر دیا گیا