راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر نوٹس جاری

0
39
rajariaz

لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ،جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی ، عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نے تحریک انصاف کےاراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کی منظوری پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔اسمبلی رولز کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ آ چکا ہے،پی ٹی آئی اراکین کی موجودگی میں راجہ ریاض کی تقرری غیر آٸینی ہے راجہ ریاض کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے وہ اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے اسمبلی کی مدت ختم ہونے والی ہے مگر سپیکر نے راجہ ریاض کو عہدے سے نہیں ہٹایا۔استدعا ہے کہ عدالت اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسے قبل بھی درخواست دائر کی تھی جس پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے سپیکر کو درخواست دی تا ہم سپیکر نے درخواست نمٹا دی، جس کے بعد درخواست گزار دوبارہ عدالت پہنچ گیا

 راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت

 اسمبلی کی کارروائی کو عدالت کے فورم پر چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

ناموس رسالت پر منافقت بند کرو، قومی اسمبلی لبیک یا رسول اللہ کے نعروں سے گونج اٹھی

Leave a reply