راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

0
33

راجہ ریاض قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کی تعیناتی کا معاملہ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے راجہ ریاض احمد کی بطور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی تقرری درخواست منظور کر لی

اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف کی تقرری کی منظوری قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 39 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے دی۔قائد حزب اختلاف کے لیے درخواست کی وصولی کے لیے آج کا 3 بجے کا وقت مقرر تھا۔ قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے راجہ ریاض احمد اور جی ڈی اے کے غوث بخش خان مہر نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ راجہ ریاض احمد کی درخواست پر 16 اپوزیشن ممبران جبکہ غوث بخش خان مہر کی درخواست پر 6 ممبران کے دستخط موجود تھے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت حزب اختلاف کے اراکین کے اکثریت کی حمایت حاصل ہونے پر راجہ ریاض احمد کا بطور اپوزیشن لیڈر تقرر کیا۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

Leave a reply