ٕکراچی پولیس کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو بھی ہٹا دیا گیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دونوں افسران کو ہٹایا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹی تھی۔ واقعے میں اب تک 7 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہے. واضح رہے کہ اغوا کاروں نے شہری کے موبائل فون سے اس کے اکائونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکائونٹس میں منتقل کردیے، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔منگھوپیر پولیس نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے 34 کے تحت 4 نامزد ، ایک نامعلوم اور بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس نامعلوم مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی
وزیراعظم، بلاول بھٹو کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید