راجن پور: ضلعی انتظامیہ اور ہسپتال انتظامیہ کی نا اہلی سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور میں موٹرسائیکل چوری کی واردات بڑھ گئیں.
تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل اسٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے. ہسپتال میں چوریوں کی وارداتیں بڑھ گئیں ہسپتال انتظامیہ اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے. ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں اپنی بھانجی کے علاج کیلئے رفیق احمد آیا اور کچھ دیر بعد اس کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا. متاثرہ شخص رفیق نے کہا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں چوری کی واردات عید کے پہلے روز کی گئی پولیس نے کہا چھٹیوں کے بعد کارروائی کریں گے، .متاثرہ شخص رفیق نے دعویٰ کیا کہ موٹر سائیکل چور کو سی سی ٹی وی کیمرہ کے زریعے دیکھا جا سکتا ہے.