راجن پور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ راجن پور کے لوگوں سے ملاقات پر آج بہت خوش ہوں،راجن پور کے لوگوں کو اپنا اور نواز شریف کا سلام پیش کرتا ہوں،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آیا تو راجن پور کے عوام کی خدمت کیلئے یہاں آیا،آج کوئی احسان جتانے نہیں آیا ،آج 14 سال پہلے کے سیلاب کے دلخراش واقعات یاد آگئے ،راجن پور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر اسپتال کا دوسرے صوبے کے اسپتال سے موازنہ کر لیں،نواز شریف ہی ملک کے مسائل حل کر سکتے ہیں، مسلم لیگ ن نے راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھایا،سیلاب سے راجن پور شدید متاثر ہوا، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، ہم نے بچوں اور بچیوں کے 20 دانش سکول بنائے جن میں سے 16 جنوبی پنجاب میں بنائے گئے۔نوازشریف نے فیصلہ کیا کہ اگر امیروں کے بچوں کیلئے لاہور میں ایچی سن کالج ہوسکتا ہے تو پھر غریبوں کے بچوں کیلئے اسکے مقابلے کے دانش سکول بنائے جائیں اور ہم نے وہ کام پورا کیا،
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعلیٰ تھا کسی مائی کے لال میں جرات نہیں تھی کہ کسان کو جعلی کھاد بیچتا،رحیم یارخان میں اعلی معیار کی یونیورسٹی بنائی،اگر وزیراعلی شہباز شریف ہوتا تو لاہور سے زیادہ ترقی راجن پور میں ہوتی، میں کوئی بڑی بات نہیں کرتا لیکن اگر تحریک انصاف کی جگہ کوئی اور ہوتا تو پرے جنوبی پنجاب کی تقدیربدل چکی ہوتی،میں بلاتردید کہہ سکتا ہوں کہ طیپ اردگان ہسپتال پورے پاکستان کے ہسپتالوں سے بہتر ہے، ڈی ایچ کیو اسپتال کو بہترین بنایا، سی ٹی اسکین مشین بھی لگوائی، جنوبی پجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بناونگا،نو مئی کا اندھیرا نو فروری کو چھٹ جائے گا۔4 سالوں میں جنوبی پنجاب کو گل و گلزار بنا دینا چاہیے تھا،راجن پور کے بھائیوں سن لو! میں آپ کا خادم اور نواز شریف کا ورکر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر میں نے جنوبی پنجاب کو منی لاہورنہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے ، آپ اللہ کا نام لے کر 8 فروری کو ن لیگ کو ووٹ دینا ہے،سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں، فیصلہ آج ہی ہوجائے گا،
عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں
پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری
ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی
پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں
اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب
اگر میں نے راجن پور اور ملتان کو منی لاہور نہ بنایا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ pic.twitter.com/GHzuW4CiAx
— Adnan Azam Hunjra (@StoreAwais) January 29, 2024