راجن پور:کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ ہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق راجن پور میں کچہ کے علاقے میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ لُنڈ گینگ کے سرغنہ خدا بخش لُنڈ اور گورا عمرانی کو ہلاک کردیا، جب کہ جب کہ متعدد ملزمان زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق راجن پور روجھان کچے کے علاقے میں پولیس پکٹ بہار ماچھی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا، اور اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ کا سرغنہ خدا بخش اور گورا عمرانی ہلاک اور 9 ڈاکو زخمی ہوگئے، جب کہ پولیس کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا لُنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش لُنڈ سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، اور ملزم پر پولیس مقابلے، دہشت گردی، ڈکیتی اور قتل کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران لُنڈ اور عمرانی گینگ کے ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔
سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے
دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی