راجنپور: کچہ آپریشن گزشتہ 40 روز سے بلا تعطل جاری

راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر ڈی پی او راجن پور محمد ناصر سیال کی زیرکمانڈ کچہ آپریشن گزشتہ 40 ویں روز میں داخل۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آر پی او سجاد حسن خان مسلسل کچہ کے آپریشنل ایریا میں فرنٹ لائن پر آپریشن کی مکمل کمانڈ کر رہے ہیں۔
کچہ کے خطرناک اور دشوار گزار علاقوں میں پولیس کو کامیابیوں کے حصول کا سلسلہ جاری۔چک عمرانی کے علاقہ مونگو ٹھںڈی اور گڈا ناز میں پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث عمرانی گینگز کے نئے خفیہ ٹھکانوں اور کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کاروائی۔ شدید فائرنگ کے تبادلہ اور دوبدو مقابلہ کے بعد عمرانی گینگ کے کارندے کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے ۔ عمرانی گینگ کی مونگو ٹھنڈی اور گڈا ناز میں قائم کی گئی نئی خفیہ کمین گاہیں تباہ کر کے نذر آتش کر دی گئیں۔ مونگو ٹھنڈی میں قائم کمین گاہوں سے زنجیروں میں جکڑے دو مزید مغوی افراد مسمی ساہو اور پگریا کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ساہو اور پگریا کو عمرانی گینگ کی جانب سے تاوان وصول کرنے کی غرض سے اغوا کر کے قید میں رکھا گیا تھا۔ ڈاکوؤں سے آذاد ہونے والے شہریوں کی آئی جی پنجاب کا ڈی پی او راجن پور کو خراج تحسین اور دعائیں۔
چک عمرانی سے ملحقہ علاقوں میں پٹ گینگ کے سہولت کار گینگز کے خلاف پولیس کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔کلیئر کراۓ گئے علاقہ میں پولیس پکٹ قائم کر کے پولیس دستوں کی جانب سے سرچ آپریشن اور کلیئر کرانے کا عمل جاری ہے ۔ ڈاکووں کی کمین گاہوں کو تباہ کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔دہشت گردوں کے خلاف موجودہ آپریشن میں اب تک 7 دہشت گرد ہلاک، 20 سے زائد ڈاکو زخمی اور 23 سہولت کار گرفتار کر لیے گئے ہیں

Leave a reply