بھارتی ریاست راجھستان میں ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا اجلاس ہوا ہے جس میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت رام مندر کی تعمیر اور دیگر معاملات پر بحث ہوئی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے اجلاس کا یہ تیسرا دن تھا، اس اجلاس میں انڈیا کی سرحدوں کی حفاظت اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، اجلاس کے دوران بی جے پی لیڈروں کی جانب سے آر ایس ایس اجلاس میں شریک عہدیداران کو حکومتی امور سے متعلق بریف کیا گیا،
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس کا خیال ہے کہ ملکی مفاد سے وابستہ اہم فیصلوں کو صرف حکومت کے بھروسے پر نہیں چھوڑا جاسکتا،