راجیو گاندھی کی قاتلہ کو پیرول پر رہائی ملی کیوں؟وجہ جانئے

0
54

سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کی قاتلہ نلینی سری ہران کو ایک ماہ کے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔
مدراس ہائی کورٹ نے اسے بیٹی کی شادی کے انتظامات کے لیے ایک ماہ کے پیرول پر رہا کرنے کا کہا۔عدالت نے اسے اس دوران میڈیا سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔

قبل ازیں نلینی نے چھ ماہ کی پیرول کی رہائی کی درخواست دی تھی لیکن عدالت نے اسے مسترد کر کے 30دن کا وقت دیا۔

نلینی جسے عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے گذشتہ 28برس سے جیل میں ہیں۔
نلینی اور دیگر 6قاتلوں کو 1991میں سابق بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔پہلے اسے سزائے موت ہوئی تھی لیکن تامل ناڈو کے گورنر نے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

Leave a reply