بالی وڈ کے اداکار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریا رجنی کانت کے گھر چوری ہو گئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. تفصیلات کے مطابق ایشوریا رجنی کانت نے اپنے چنئی والے گھر سے زیورات چوری ہونے کا انکشاف کیا ہے ،انہوں نے اس چوری کا مقدمہ اپنے دو ملازموں اور ڈرائیور کے خلاف جمع کروایا ہے . ان کا کہنا ہے کہ تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی مالیت کی چیزوں کی چوری کی گئی ہے. ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں ہیرے اور سونے کے زیوارت تھے جسے میرے ڈرائیو اور ملازموں نے اٹھا لیا ہے. ایشوریا رجنی کانت نے جیسے ہی مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا
ہے تاہم ابھی تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی. یاد رہے کہ ایشوریا رجنی کانت ایک مشہور فلمساز ہیں اور وہ اپنے والدکی طرح کام میں کافی مہارت رکھتی ہیں. ایشوریا رجنی کانت کا کہنا ہے کہ میں کام کے سلسلے میں گھر سے باہر رہتی ہوں اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے ملازموں نے یہ چوری کی ہے. اس چوری کے ھوالے سے سے رجنی کانت کا کوئی بیان تاحال سامنے نہیں آیا.