بھارت کے مقبول ترین اداکار رجنی کانت نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ واپس لے لیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار اور بے تاج بادشاہ رجنی کانت 2017 سے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور انہوں نے تامل ناڈو سے کرپشن ختم کرنے کے لیے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کررکھی تھی تاہم وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے جس کے بعد انہوں نئے سال کے آغاز پر کرپشن سے پاک اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔


تاہم اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رجنی کانت نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اپنا بیان واپس لیا اور تامل زبان میں 3 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ لکھا جس میں وہ اب سیاسی جماعت نہیں بنارہے، اس حوالے سے وہ مداحوں سے معذرت خواہ ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں انتہائی دُکھ کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ میں سیاست میں داخل نہیں ہوسکتا۔

تامل سپر اسٹار نے کہا کہ اس فیصلے کا درد صرف میں ہی سمجھ سکتا ہوں، تاہم وہ اپنی پارٹی قائم کیے بغیر لوگوں کی خدمت کا عمل جاری رکھیں گے۔

رجنی کانت نے اپنے چاہنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ’میرے اس فیصلے سے میرے چاہنے والوں کو شدید مایوسی ضرور ہوگی لیکن براہ کرم مجھے معاف کردیں۔‘

معروف بھارتی اداکار رجنی کانت کے حوالہ سے تشویشناک خبر

واضح رہے کہ رجنی کانت نے رواں ماہ کے آغاز میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بدعنوانی سے پاک، ایماندار، شفاف اور سیکولر جماعت جوکہ روحانی سیاست کی حامل ہو کا آغاز کریں گے اور یہ یقیناً آئندہ الیکشن میں فتح حاصل کرے گی۔

انہوں نے روحانی سیاست کی بعدازاں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مطلب ایماندارانہ اور بدعنوانی سے پاک سیاسی جماعت ہوگی۔ اس موقع پر رجنی کانت نے یہ نہیں بتایا تھا کہ آیا وہ خود الیکشن لڑیں گے یا نہیں۔

اداکار نے کہا تھا کہ وہ آئندہ برس جنوری میں اپنی سیاسی پارٹی لانچ کریں گے جس کے ایک ماہ بعد تامل ناڈ اسمبلی کے الیکشن ہوں گے۔

رجنی کانت کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے اسپتال ذرائع

واضح رہے کہ 2 روز قبل رجنی کانت کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی قسم کی سیاسی وسماجی سرگرمی ان کی طبعیت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا انہیں صرف آرام کی ضرورت ہے۔

Shares: