بالی وڈاداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے عادل درانی کے ساتھ شادی کرنے کے لئے اسلام قبول کر لیا وہ ہیں اب خاصی پریشان . وہ اکثر میڈیا میں کہتی رہی ہیں کہ وہ اپنی شادی کو بچانا چاہتی ہیں. لیکن کھل کر انہوں نے کوئی بات نہیں کہی تھی کہ وہ ایسا کیوں کہتی تھی ، وہ ایسا کیوں کہتی تھیں یہ اب کھل کر سامنے آ گیا ہے. راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کا کسی لڑکی کے ساتھ افئیر ہے جس کی وجہ سے راکھی خاصی پریشان ہیں. راکھی کو عادل کی گرل فرینڈ باقاعدہ فون کر کے دھمکاتی ہے کہ اسے چھوڑ دو ورنہ وہ تمہیں چھوڑ کر مجھ سے شادی کرے گا. اس لڑکی کی وجہ سے عادل اور راکھی کے درمیان ان بن چل رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ راکھی کی ماں آخری دنوں میں جب بہت بیمار تھی تو راکھی اکیلی ہسپتالوں میں
جاتی ہوئی دیکھی گئیں عادل ان کے ساتھ دکھائی نہیں دئیے. راکھی ساونت کا ماننا ہے کہ انہوں نے نے اگر شادی کی ہے تو وہ اب عادل کے ساتھ گھر بسانا چاہتی ہیں. لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عادل کا راکھی کے ساتھ گھر بسانے کا ارادہ نہیں ہے وہ دیر سویر سے راکھی کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں اینٹری کے لئے محض راکھی ساونت کو سیڑھی بنا کر استعمال کیا. اس رشتے کا انجام درد ناک ہی محسوس ہوتا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی عادل کے ساتھ اپنے رشتے کو بچا پاتی ہیں یا نہیں.