سعودی عرب کی مشہور اور جانی مانی میڈیا شخصیت اور بزنس ویمن سمیرا عزیز نے ایک وڈیو پیغام جاری کرکے کہا ہے کہ راکھی میں نے آپ کی کچھ وڈیوز دیکھی ہیں آپ بے حد پریشان ہیں. اپنی شادی بچا رہی ہیں یہ ایک اچھی عورت کی علامت ہے. آپ نے ایک وڈیو میں‌عمرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، میں آپ کو دعوت دیتی ہوں کہ آپ عمرہ کرنے کے لئے آئیں آپ میری مہمان ہوں گی. انہوں نے اپنی وڈیو میں یہ بھی کہا کہ دکھ درد تکلیفیں آتی رہتی ہیں ان کو صبر و تحمل سے برداشت کرنا چاہیے اور دانشمندی کے ساتھ اپنے رشتے کو چلانا چاہیے. میں جتنا راکھی

کو سمجھی ہوں وہ شوخ و چنچل ضرور ہیں لیکن دل کی بری نہیں ہیں. ان کے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے اس چیز کی ہمیں بہت تکلیف ہے. ایک عورت ہی دوسری عورت کے دکھ درد اور تکلیف کو سمجھ سکتی ہے. میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں. آپ سعودی عرب آئیں میں جدہ کے قریب رہتی ہوں . اور عادل کو اپنا گھر بچانا چاہیے وہ راکھی کو سمیٹیں اس وقت راکھی بہت منشتر ہے اور اپنے وعدے پورے کریں ایک اچھے مرد کی یہی علامت ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرتا ہے اپنی بیوی کو عزت دیتا ہے.

Shares: