بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جن کو اداکارہ شرلین چوپڑا کی شکایت پر پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کر لیا تھا۔ ان کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ انہیں انسانی بنیادوں پر فی الحال ان کے شوہر عادل درانی کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی ہے۔ راکھی پولیس سٹیشن سے سیدھا اپنی ماں کے پاس ہستپال گئیں اور ماں کی خیرت دریافت کی ۔ راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنی ماں کے پاس گئیں اور انہیں آوازیں دے رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں ماں ، ممی ، جیسے ہی راکھی نے یہ الفاظ بولے تو ان کی ماں نے تھوڑا سا سر ہلایا ۔ راکھی کی ماں اپنے ہوش و حواس میں نہیں ہیں لیکن انہوں نے بیٹی کی آواز پر تھوڑا ریسپانس دیا لیکن بول نہ سکیں۔شرلین چوپڑا اور ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ
راکھی نے ساونت اپنی والدہ کی کنڈیشن کا سرٹیفیکٹ پولیس کو دیا ہے جس میں ان کی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے لکھا ہوا ہے کہ انکی حالت خاصی سیریس ہے۔ راکھی ساونت جب پولیس کی کسٹڈی سے عادل کے ساتھ جا رہیں تھیں تو اس وقت وہ کہہ رہی تھیں کہ میری والدہ کے آخری دن چل رہے ہیں مجھے ان کے پاس رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میری ماں کی حالت بہت بگڑ چکی ہے۔ ماں کا سوچ سوچ کر میری خود کی طبیعت خراب ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر نے مجھے فون کرکے کہا ہے کہ میری والدہ کی حالت کنٹرول میں نہیں آرہی ۔