مزید دیکھیں

مقبول

کوئٹہ میں بھی دھماکہ، تین افراد زخمی

کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے قریب ہونے...

داعش کا دہشت گرد شریف اللہ امریکی عدالت پیش

پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام...

ایلون مسک کے ہاں 14ویں بچے کی پیدائش

واشنگٹن: ایلون مسک 14ویں بچے کے باپ بن...

پی ایس ایل کا شیڈول جاری

پی ایس ایل کا شیڈول جاری کر دیا گیا،ایچ...

مجھے فاطمہ کہو ، راکھی نہیں ، عمرہ کے بعد راکھی کی وطن واپسی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت جو کہ چند روز قبل سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئیں تھیں، انہوں نے وطن واپسی کر لی ہے. جب وہ انڈیا واپس آئیں، ممبئی ائیر پورٹ پر میڈیا نے ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا ، پھولوں کے ہار ان کے گلے میں‌پہنائے. میڈیا نے راکھی سے اس موقع پر مختلف سوالات کئے ، ایک سوال ہوا کہ کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے بلاوا آیا اور میں‌عمرہ کر کے آئی ہوں. ایک سوال یہ بھی ہواکہ آپ پر جو آپ کی غیر موجودگی میں الزامات لگ رہے تھے اس پر کیا کہیں گی تو انہوں نے کہا کہ تمام فارغ اور فقرے لوگ اکٹھے ہو گئے ہیں اور میرا نام بیچ کر کھا رہے ہیں.

ان سب کا مقابلہ میں کر لوں گی. ”ان کے پاس کام تو کوئی ہے نہیں میرے نام سے شہرت لینے کی کوشش کررہے ہیں لینے دیں”. راکھی سے سوال ہوا کہ ہندو مذہب میں‌کیا مسئلہ تھا جو مسلمان ہو گئی، اس پر راکھی نے کہا کہ ہندو مذہب میں‌کوئی مسئلہ نہیں تھا بس محبت ہو گئی تھی شادی کر لی مسلمان ہو گئی ، لیکن عادل نے مجھے دھوکہ دیا ، میں‌دل سے مسلمان ہوئی ہوں تو اس کے احکامات پر عمل بھی کروں گی. انہوں نے میڈیا سے کہا کہ مجھے راکھی نہ کہو فاطمہ کہو میں مسلمان ہو چکی ہوں.