بالی وڈ کی اداکارہ راکھی ساونت جنہوں نے مسلم لڑکے عادل درانی کے ساتھ شادی کی اوران کی محبت میں مسلمان ہو گئیں . مسلمان ہونے کے بعد وہ مکمل طور پر دین اسلام کے احکامات پر چلنے کی کوشش کر رہی ہیں ایسا ان کا دعوی ہے. راکھی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو ڈالی ہے جس میں انہوں نے اپنا سر مکمل طور پر ڈھانپا ہوا ہے اور وہ اپنے مداحوں کو بتا رہی ہیں کہ آج میں نے رمضان کا پہلا روزہ رکھا ہے اور میں بہت خوش ہوں ، صبح چار بجے سحری ہوئی اور اس وقت کھایا اس کے بعد سے ابھی تک مجھے بھوک نہیں لگی. میں
نماز پڑھ رہی ہوں اور اللہ سے دعائیںمانگ رہی ہوں، ایسا کرنے سے میرے دل کو بہت زیادہ سکون مل رہا ہے. راکھی نے کہا کہ اسلام میں بہت زیادہ طاقت ہے اس کے احکامات کے مطابق چلیں تو زندگی کافی سہل ہوجاتی ہے. میں بہت پریشان رہی لیکن اب میرا دل سنبھلنے لگا ہے میں محسوس کرتی ہوں اللہ کی عبادت کرکے نماز پڑھ کر میری روح کو راحت ملتی ہے اور میرا زہنی سکون بحال ہو رہا ہے. جس کے لئے میں اپنے رب کی مجھ پہ کرم نوازیوں کی شکر گزار ہوں.