اداکار سلمان خان نے جب سے کالے ہرن کا شکار کیا ہے تب سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ، ان کے پیچھے گینگسٹر لارنس بسنوئی مسلسل لگا ہوا ہے اس کا کہنا ہے کہ سلمان خان معافی مانگے ورنہ میں قتل کر دوں گا. حال ہی میں ایک بار پھر لارنس بسنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکی دے دی ہے، سلمان خان کو یہ دھمکی ای میل کے زریعے موصول ہوئی اور اس دوران سلمان خان اپنی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کی پرموشن میں مصروف تھے ، سلمان خان کے حق میں جہاں بہت سارے بالی وڈ کے سٹارز ہیں وہیں راکھی ساونت بھی ان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں ، انہوں نے ہمیشہ لارنس بسنوئی کو آڑھے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ میرے بھائی کی جان چھوڑ دو ، اسکی

طرف میلی آنکھ کرکے دیکھا تو ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے. راکھی ساونت نے ایک وڈیو کے زریعے کہا تھا کہ میں اپنے بھائی سلمان خان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتی ہوں لارنس میرے بھائی کا پیچھا چھوڑ دو ، اس وڈیو کے بعد راکھی ساونت کو بھی لارنس بسنوئی نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے سے دور رہو تو بہتر ہے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیار رہو.

Shares: