راکھی پڑ گئیں ایک اور مشکل میں

0
46

با لی وڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پڑ گئی ہیں ایک اور مشکل میں ، تفصیلات کے مطابق راکھی اپنے بھائی راکیش کو پولیس کی حراست چھڑوانے کےلئے بھاگ دوڑ کررہی ہیں. دراصل راکھی ساونت کو ایک چیک بائونس کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے.راکھی ساونت کے بھائی کی گرفتاری ایک تاجر کی شکایت پر کی گئی ہے اور یہ شکایت تاجر نے تین سال پہلے درج کروائی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت کو تین سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اُس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ولیس نے راکھی کے بھائی راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22

مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اب راکھی ساونت اپنے بھائی کی مدد کے لئے بھاگ دور کررہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ پولیس کو کسی قسم کی غلط فہمی ہوئی ہے. یاد رہے کہ راکھی کے بھائی راکیش نے ہمیشہ راکھی کا ہر معاملے میں ساتھ دیا ہے راکھی اور ان کے بھائی کا آپس میں بہت پیار محبت ہے. راکھی کا کہنا ہے کہ اپنی ماں کے بعد سب سے زیادہ پیار میں اپنے بھائی کو کرتی ہوں.

Leave a reply