راکھی ساونت نے رکھا پہلا روزہ

بالی وڈ اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت جنہوں نے گزشتہ برس مسلمان لڑکے عادل خان کے ساتھ نہ صرف شادی کی بلکہ مسلمان بھی ہو گئیں ، آج کل ان کی زاتی زندگی کافی مسائل کا شکار ہے لیکن اسکے باوجودانہوں نے بہادر خاتون ہونے کاثبوت دیا ہے. راکھی ساونت جب سے مسلمان ہوئیں ہیں، وہ اسلام کے عقائد کو اپنانے کی بھرپور کوشش کررہی ہیں . انہوں نے زندگی کا آج پہلاروزہ رکھا ہے اور وہ روزہ رکھ کر کافی خوش ہیں.انہوں نے ایک وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور اس میں اپنے مداحوں کو بتایاکہ انہوں نے روزہ رکھا ہے .ساتھ ہی انہوں نے اپنے مسلمان مداحوں سے پوچھا کہ میں افطاری میں کیا بنائوں؟انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار سحری بنائی اور میری کیا فیلنگزہیں میں نہیں بتاسکتی. انہوں

نے کہا کہ زندگی کا پہلاروزہ عادل کے بغیر رکھا ہے کبھی سوچانہیں تھا کہ ایسا ہو گا لیکن ایسا دن ضرور آئیگاکہ عادل میرے ساتھ روزے رکھے گا. انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ آپ سب میرے لئے دعا کریں . انہوں نے کہا کہ پہلا روزہ رکھنا میری زندگی کی سب سے زیادہ یادگار چیزبن گیا ہے آج کادن میں کبھی نہیں بھول سکتی. بس خدا میرا روزہ اور دعائیں قبول کریں.

Comments are closed.