میرا نماز پڑھنا دوپٹہ لینا نہ لینا میرا اور خدا کا معاملہ ہے راکھی کا ناقدین کو جواب

0
39

بالی وڈ کی آئٹم گرل کہلائی جانے والی راکھی ساونت آئے دن رہتی ہیں تنقید کی زد میں، حال ہی میں وہ تنقید کی زد میں اس وقت آئیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر جاری کی جس میں‌وہ نماز پڑھ رہی ہیں لیکن شلوار ٹخنوں سے اونچی ہے اس کو لیکر سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے ان پر کافی تنقید کی. ان کو ایک وڈیو پیغام کے زریعے راکھی نے جواب دیا ہے. انہوں نے کہا ہے کہ خود تو روزے بھی رکھتے ہو ، شرابیں بھی پیتے ہو ، اور آگئے ہو مجھے سمجھانے؟ میں تو کوئی نشہ نہیں‌کرتی ، سگریٹ نہیں پیتی ، لہذا تم لوگ اپنی بکواس اپنے پاس رکھو، مجھے نماز نہ سکھائو ، مجھے اسلام نہ سکھائو، میرا میرے خدا کے ساتھ رشتہ ہے ، میں سر پہ دوپٹہ لوں یا نہ لوں

کسی کو کیا تکلیف ہے. میں نماز پڑھتی ہوں روزے رکھتی ہوں ، خدا سے میرا ایک رشتہ ہے تم لوگ کون ہو؟‌
راکھی نے کہا کہ میرے شوہر عادل مسلم تھے لیکن ہاتھ پیر جوڑ کر میں ان کو نماز پڑھواتی تھی، میرا یقین میرے خدا پر ہے میں اسکو ہر بات کی جوابدہ ہوں لہذا اپنے کام سے کام رکھیں. میں‌نے خدا سے گلہ کیا کہ میرا گھر ٹوٹا اچھا نہیں ہوا ، میرا کیا قصور تھا خدا نے میرے دل میں بات ڈالی کہ اس نے میرا گھر نہیں‌توڑا بلکہ میری زندگی بچائی ہے. میرا بھی اب یقین ہے کہ اس نے میری زندگی بچائی ہے. مجھے ناقدین سے فرق نہیں‌ پڑتا اسلئے جسکو جو اور جتنا بولنا ہے بولتا رہے.

Leave a reply