بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر ہیں تنقید کی زد میں. اس بار وہ تنقید کی زد میں ہیں خود کی ہی وجہ سے. راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں وہ نماز پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں، انہوں نے کالے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جو کہ ٹخنوں سے اونچا ہے. جب یہ وڈیو وائرل ہوئی تو انہیں کرنا پڑا شدید تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ راکھی کو چاہیے کہ وہ نماز پڑھنے سے پہلے اسلام کو اچھی طرح سمجھیں اور نماز پڑھنے کے حوالے سے مذہب کیا کہتا اسکو سٹڈی کریں، کئی سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی

کہنا تھا کہ اداکارہ کو اس طرح‌ہر روز ہر وقت اپنی نماز کی تشہیر نہیں کرنی چاہیے. یوں راکھی ساونت خود ہی وڈیو شئیر کرکے آ گئیں تنقید کی زد میں ، تاحال راکھی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ برس مئی میں عادل درانی سے شادی کی اور مسلمان ہو گئیں تھیں ، مسلم ہونے کے بعد وہ نہ صرف نماز پڑھتی ہیں بلکہ روزے بھی رکھتی ہیں اور مسلمان ہو کر وہ کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کو جو سکون نماز پڑھ کر محسوس ہوتا ہے وہ کسی دوسرے کام میں نہیں.

Shares: