رکشہ پر "آئی لو یو” لکھوانا رکشہ ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکشہ پر آئی لو یو لکھوانا رکشہ ڈرائیور کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے 10 ہزار روپے کا چالان کر دیا، واقعہ بھارت میں پیش آیا

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت بی جے پی ایسے آٹو رکشہ ڈرائیور کو نشانہ بنارہی ہے جنہوں نے اپنے رکشہ پر ’’ آئی لو کجریوال‘‘ پینٹ کروا رکھا ہے ۔ مودی سرکار ایسے آٹو رکشا ڈرائیور پر بھاری جرمانے عائد کر رہی ہے.

کیجریوال کا مزید کہنا تھا کہ آئی لو یو لکھوانے والے رکشہ ڈرائیو کر پولیس 10,000 روپئے کا جرمانہ کر رہی ہے، ۔ کجریوال نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غریبوں کو نشانہ نہ بنائے اگر کوئی مسئلہ ہے تو میرے ساتھ بات کرے، رکشہ ڈرائیور مجھ سے محبت کرتے ہیں اور انکی غلطی رکشہ پر لکھائی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ مودی سرکار دس دس ہزار کے چالان کرتی رہے.

Shares: