بھارت کے معروف سیاستدان رام جیٹھ ملانی دم توڑ گئے

0
75

بھارت کے سابق مرکزی وزیر اور معروف وکیل رام جیٹھ ملانی اتوار کے دن دم توڑ گئے ہیں،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 95 برس تھی اور وہ اپنی رہائش گاہ پر ہی چل بسے، رام جیٹھ ملانی اس وقت راجیہ سبھاکے رکن تھے اور پچھلے کافی عرصہ سے علیل تھے، مسٹر جیٹھ ملانی کے بیٹے مہیش جیٹھ ملانی بھی ایک معروف وکیل ہیں اور انکی ایک بیٹی امریکہ میں رہتی ہیں،

رام جیٹھ ملانی ماضی میں کشمیر کے حوالہ سے بھی سرگرم رہے ہیں، ان کی پیدائش صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور میں 14ستمبر 1923کو ہوئی تھی، انھوں نے راجیوگاندھی کےقاتلوں کا مقدمہ بھی لڑاتھا اور شیئر بازار گھپلہ میں ہرشد مہتہ اور کیتن پاریکھ کے مقدموں کی پیروی بھی کی تھی، ان کی وفات پر بھارتی سیاسی جماعتوں اور ان کے لیڈروں نے افسوس کا اظہا رکیا ہے،

Leave a reply