رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے حکومت نے ہدایات جاری کردیں

0
34

ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رمضان ٹرانسمیشن سے متعلق عوامی حلقوں کی شکایات پر وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے رمضان نشریات کے حوالے سے 6 رہنما اصول ارسال کر دیے ہیں۔


وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق معاشرے میں مذہبی و مسلکی ہم آہنگی کا فروغ رمضان نشریات کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔


اعلامیے میں کہا گیا کہ رمضان نشریات میں متنازعہ مسائل، مسلکی بحث سے ہر ممکن اجتناب کیا جائے رمضان نشریات کے میزبان ضروری دینی و مذہبی علم سے آراستہ ہوں میزبان و مہمانوں کا ڈریس کوڈ ماہ رمضان کے تقدس کے مطابق ہو اور مقدس شخصیات/مسالک کے ماننے والوں کا احترام ملحوظِ خاطر رکھا جانا چاہئے


وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں گیم شو اور دیگر غیر سنجیدہ پروگرامز نشر کرنے سے اجتناب کیا جائے۔ نیز ماہ رمضان میں غیر اخلاقی، غیر مناسب اشتہارات و پروگرام نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے-

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وزیراعظم عمران خان سے رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے-

وزیر اعظم کولکھےگئےخط میں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا تھا کہ میں آپ کی توجہ ایک انتہائی حساس مسئلےکی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جو گزشتہ کچھ سالوں سےدیکھنےمیں آرہا ہے کہ ٹی وی چینلزرمضان کےدوران خصوصی پروگرام نشر کرتے ہیں-

یکم رمضان المبارک 3 اپریل کو ہونے کا امکان

وزیر مذہبی امور نے لکھا تھا کہ یہ بات تشویش کے ساتھ نوٹ کی گئی ہے کہ ان شوز میں شرکت کرنے والے میزبانوں کی ایک بڑی تعداد اسلام کے بارے میں خاطر خواہ معلومات سے محروم ہے اور مشکل سے ہی اس قسم کے پروگرامز بننے کے اہل ہوتے ہیں۔

خط میں لکھا تھا کہ اینکرز اور پریزینٹرز رمضان شوز کے دوران ہمیشہ تنازعات پیدا کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر عوام سے غم و غصے کے اظہار کو دعوت دیتے ہیں اورصارفین ایسے مواد کا مذاق بھی اڑاتے ہیں-

وزیر مذہبی امور نے وزیر اعظم عمران خان کو لکھا تھا کہ وزارت مذہبی امور کے ساتھ ساتھ دیگر حکام کو بھی یہ شکایات موصول ہوتی ہیں کہ ایسے شوز میں زیادہ تر مہمانوں کے پاس رائے کے اظہار کے لیے عقیدے کے معاملات کی درکار گہری سمجھ بوجھ نہیں ہوتی۔

او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس،وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے،طاہر اشرفی

وزارت نے تجویز پیش کی کہ حکومت رمضان ٹرانسمیشن کے لیے رہنما ہدایات تیار کرے اور ٹی وی چینلز کو پابند بنائے کہ وہ مذہبی پروگراموں کی میزبانی کے لیے اسلامی امور میں مہارت رکھنے والے افراد کا انتخاب کریں۔

وفاقی وزیر نے اپنے خط میں کسی فرد کا نام نہیں لیا تھا تاہم ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ وزارت کو ٹیلی ویژن کے میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف بڑی تعداد میں شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ ‘معاشرے کے لیے ایک بری مثال’ قائم کر رہے ہیں علاوہ ازیں مفتی قوی کے خلاف بھی ایسی ہی شکایات موصول ہوئی لیکن کسی فرد کے نجی چینل پر کسی شو کی میزبانی کرنے پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی راستہ نہیں ہے-

شجاعت کی سورہ حجرات والی نصحیت اثرکرگئی

Leave a reply