اداکار ریمبو جن کے بارے میں مشہور ہیں کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں ، انہوں نے ہمیشہ والدین کی عزت پر زور دیا ہے ، انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ آج کل کے بچے ماں باپ کی خدمت کریں یہ چیز تو دور ان کے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ والدین کے حال ہی پوچھ لیں ان کے پاس دو منٹ کےلئے بیٹھ جائیں ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آج کے دور میں زمین آسمان کا فرق ہے ، آج نفسا نفسی کا دور ہے ہر کوئی اپنے معاملاتم یںمصروف ہے ، والدین جنہوں نے اپنے بچوں کے لئے ساری زندگی محنت کی ہوتی ہے اور ان کو ایک
اچھا مستقبل دیتےہیں انہی والدین کو نظر انداز کر دیاجاتا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا آج والدین کی خدمت کرنے والے بچے ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، آٹے میں نمک کے برابر شاید یہ تعداد ہو گی. انہوں نے کہا کہ جب اولاد والدین کو اگنور کرے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے لیکن وہ اس درد اور تکلیف کو اس وقت سمجھتے ہیں جب وہ خود والدین بنتے ہیں .انہوں نے کہا کہ میں بچوں سے یہی کہوں گا کہ والدین کی خدمت میں ہی عظمت ہے ، جو والدین کو اہمیت دیتےہیں خدا ان کو بہت کامیابی دیتا ہے.