اداکار ریمبو اورصاھبہ نے ایک انٹرویو میں بیٹیوں اور بیٹوں پر بات کی، ریمبو نے کہا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ بیٹے تب تک ماں باپ کا احساس کرتے ہیں جب تک ان کی بیویاں نہیں آجاتی، جیسے ہی ان کی بیویاں آتی ہیں وہ ماں باپ سے دوری اختیار کر لیتے ہیں، جبکہ بیٹیاں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ پرائے گھر کی بھی ہوجائیں تو مرتے دم تک پرائے گھر میں رہ کر بھی وہ اپنے ماں باپ کا احساس کرتی ہیں. ریمبو نے کہا کہ بیٹیوں کی قدر کرنی چاہیے وہ ہی اصل میںماں باپ سے پیار کرتی ہیں. ریمبو نے کہا کہ میری بھانجی اور بھتیجیاں ہیں جنہیں میںاپنی بیٹیاں سمجھتا ہوں اور ان کو میں ایک ایک ماہ کے لئے اپنے گھر میں رہنے کے لئے بلواتا ہوں اور ہم سب بہت انجوائے کرتے
ہیں، میری اپنی بیٹی کوئی نہیں لیکن میرے بہن بھائیوں کی بیٹیاں میری بیٹیاں ہیں، مجھے ان سے اور انہیںمجھ سے بہت محبت ہے اور اس محبت میں کوئی بھی کمی نہیں لا سکتا. ریمبو نے کہا کہ میں بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کیونکہ انہی کے دم سے ساری بہاریں ہیں. اسی انٹرویو میں صاھبہ نے کہا کہ بیٹیوں سے نہیں ان کے نصیبوں سے ڈر لگتا ہے.








