لاہور:” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں ہے:محمد رضوان کا خوبصورت جواب ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔
Many congratulations @iMRizwanPak Well deserved achievement. Your humility, attitude and hard work defines you. Wishing you more laurels and success.
— Ramiz Raja (@iramizraja) January 23, 2022
چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔رمیز راجا نے رضوان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔
خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔
محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔
Alhumdulillah.
Bus Allah se hota hai
Allah k ghair se nahi hota.I am grateful to everyone for their support and love. In sha Allah, the journey has just started. This award is dedicated to Pakistan and the beautiful people of Pakistan. #PakistanZindabad https://t.co/RrMYw9YaAN
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) January 23, 2022
قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔
اس کے علاوہ رضوان نے ٹوئٹر پر بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ بس اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔
ٹوئٹر پیغام میں رضوان نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ابھی سفر کا آغاز ہے، انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان اور پوری قوم کے نام کیا۔