اداکارہ رمشا خان جن کی عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہوئی ہے اس میں تین مختلف کہانیاں ہیں جن کو تین مختلف ڈائریکٹرز نے ڈائریکٹ کیا ہے اور مختلف کاسٹ کے ساتھ تین مختلف پرڈیوسرز اور لکھاری بھی ہیں. رمشا خان کی فلم کا نام ہے پسوڑی ، اس میںوہ شہریار منور کے ساتھ نظر آئی ہیں، رمشا خان نے اس فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے دیکھا کہ اس میںجو میسج دیا جا رہا ہے فلم کے آخر میں لڑکیوں کو وہ بہت زیادہ اہم ہے. بس اسی چیز نے مجھے موٹیویشن دی اور میں نے فلم سائن کر لی.
رمشا خان نے کہا کہ اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شادی اور اپنا کیرئیر ایک ساتھ لیکر چلنا پڑے تو لڑکی کس طرح مینج کرتی ہے اور اپنے اردگرد لوگوں کو قائل کرتی ہے لڑکیاں اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں اور ان کو اس چیز کی اجازت بھی ہونی چاہیے. رمشا خان نے کہا کہ شادی کے حوالے میںیہی کہوں گی کہابھی تک میری پسند کا لڑکا نہیں ملا شاید میرے سٹینڈرڈز اس حوالے سے بہت ہائی ہیں.