رمضان و عیدین کے چاند کے حوالہ سے پیشنگوئی،عبد الخبیر آزاد پھٹ پڑے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/04/Eu1CtzMUUAI_83y.jpg)
رمضان و عیدین کے چاند کے حوالہ سے پیشنگوئی،عبد الخبیر آزاد پھٹ پڑے
رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئی سے اجتناب کیا جائے؛ رویت ہلال کمیٹی اتحاد و وحدت کا ایک عظیم مرکز ہے ۔ یہ بات چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے وزارت سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے چند اخبارات میں عید الفطر کے چاند کی پشین گوئی کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ چاند کی رویت پر کسی بھی قسم کی پشین گوئی اور قبل از وقت تبصرے سے اجتناب کرنا چاہئے ۔
موجودہ رویت ہلال کمیٹی ملک میں یکساں رمضان و عیدین کے انعقاد اور چاند کی رویت سے متعلق مکمل ہم آہنگی کی کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں کوئی فرد یا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی مدد کرنا چاہے تو اسکے لئے موبائل نمبر 03339100619 موجود ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ چاند کی رویت پر قبل از وقت تبصروں اور پیشین گوئی کی تشہیر نہ کی جائے۔ ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی سے رویت ہلال کمیٹی کی ملکی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے عوام سے بھی گذارش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان پر مکمل اعتماد رکھیں جو شرعی قوانین کے تحت جدیدتکنیکی شعبہ جات اور ملک بھر میں ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی معاونت سے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔