کامیاب جوان پروگرام،وزیراعظم کریں گے دورہ بلوچستان

0
31

کامیاب جوان پروگرام،وزیراعظم کریں گے دورہ بلوچستان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں رقم کی تقسیم میں تیزی آئی ہے

وفاقی حکومت کل بلوچستان سے منصوبے کا آغاز کرے گی وزیراعظم عمران خان کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوانوں میں رقم کے چیک تقسیم کئے جائیں گے

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ، اور پختون خواہ کے بعد بلوچستان سے بھی کامیاب جوان منصوبہ شروع ہو رہا ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی روزگار اور آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر بینکوں کو عملدرآمد تیز کرنے کا کہا گیا ہے، اب تک دیگر صوبوں کے 10 ہزار نوجوانوں میں 8 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیںتقریبا 70 ہزار سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جون تک مزید 5 ارب روپے کی رقم جاری کر دی جائے گی،بلوچستان کے ہونہار اور اسکلڈ نوجوانوں کو مکمل حکومتی سرپرستی فراہم کی جائیگی،

کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

عثمان ڈارکا کہنا تھا کہ کامیاب جوان قرضہ سکیم کے تحت تقریباً 10 ہزار کاروباروں کیلئے 8 ارب روپے مالیت کے قرضے دے چکے ہیں۔5 ارب مالیت کے مزید قرضے منظور ہو چکے ہیں جو کہ آئندہ چند دنوں میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔ زراعت، صنعت اور سروسز سیکٹرز کے علاوہ دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو باروزگار بنانے کیلئے قرضے دے رہے ہیں۔ 10 ارب روپے مالیت کے کامیاب جوان سکلز پروگرام کے پہلے مرحلے میں 37000 ہزار بچوں کو جدید اور روایتی شعبوں میں ہنر دے چکے ہیں۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں تکنیکی تعلیم میں ٹرینینگ حاصل کرنے کیلئے 58,000 طلباء منتخب ہو چکے ہیً

کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

Leave a reply