رمضان میں لاکھوں افراد نے عمراہ ادا کیا اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے بھیڑ سے کیسے نمٹاگیا
رمضان میں لاکھوں افراد نے عمراہ ادا کیا اور ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے بھیڑ سے کیسے نمٹاگیا
باغی ٹی وی :اس سال رمضان میں دس لاکھ سے زیادہ افراد نے عمرہ ادا کیا۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کرنے والوں کی بھیڑ سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کیا گیا ہے .
رمضان کے اندر عمرہ کی ادائیگی میں عام دنوں کی نسبت بے پناہ اضافہ ہوجاتاہ ہے اور اس سال بھی یہی صورت حال ہے . رمضان مبارک کے پہلے بیس روز کے دوران میں مسجد حرام کے دروازوں پر تھرمل کیمروں کے ذریعے تیس لاکھ سے زیادہ افراد کی جانچ کی گئی۔ ان تیس لاکھ لوگوں میں معتمرین، نمازی اور کارکنان شامل ہیں۔کرونا سے بچاؤ کے احتیاطی ضوابط کا بھی اس سلسلے میں خیال رکھا گیا ہ
لوگوں میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کے لیے ایسا کچھ کیا گیا ہے . رمضان مبارکے کے آغاز سے اب تک مسجد حرام میں داخل ہونے والے تیس لاکھ سے زیادہ افراد کے جسمانی درجہ حرات کی جانچ کی گئی۔
واضح رہے کہ یہ جدید تھرمل کیمرے انسانی جسم کے درجہ حرارت پر نظر رکھتے ہیں اور کرونا وائرس کی مشتبہہ علامات پائے جانے کی صورت میں مختلف رنگوں کے میکانزم کے ذریعے اس کا انکشاف کرتے ہیں۔ یہ تھرمل کیمرے چھ میٹر کی دوری تک پوری درستی کے ساتھ درجہ حرارت کی جانچ کر سکتے ہیں۔