رمضان میں سرکاری افطار پارٹیوں پر بزدار سرکار نے لگائی پابندی

رمضان میں سرکاری افطار پارٹیوں پر بزدار سرکار نے لگائی پابندی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں‌ سرکاری افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کر دی

پابندی کا اطلاع وزراء سیکرٹریز سمیت تمام سرکاری حکام پر ہو گا، وزیراعلیٰ ہنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکے باعث ہم نے پائی پائی کی بچت کرنی ہے،سرکاری وسائل کے استعمال میں ڈسپلن کی پالیسی پرسختی سے کاربند رہنا ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم کورونا وباء سے نمٹنے کےلیے زیادہ وسائل فراہم کریں،گھر رہیں اور محفوظ رہیں کی پالیسی شہریوں کے تحفظ کےلیے ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیاگیاہے-

وزیراعلٰیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع ناگزیر ہے-پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے-رمضان المبارک کے دوران دودھ، دہی کی دکانوں، کریانہ سٹوروں، تندوروں اور بیکریوں کو سحری کے اوقات میں صبح 2بجے سے صبح4بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے

مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی-رمضان المبارک میں شہریوں کو بہت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے،اسی لئے حکومتی اقدامات پر عمل کرنا عوام کے مفاد میں ہے

Comments are closed.