رمضان شوگر مل کیس، گواہان کو عدالت پیش کیا جائے گا

0
43

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج چودھری امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے ،حمزہ شہباز کو نیب عدالت میں پیش کرے گا، اس کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے ،عدالت نے دونوں کی طرف سےصحت جرم کے انکار پر گواہان کو طلب کر رکھا ہے

نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیس میں 46 گواہان کو پیش کیا جائے گا،

احتساب عدالت میں آج مریم نواز اور یوسف عباس کو بھی پیش کیا جائے گا، تمام گرفتار ن لیگی رہنماؤں کی آپس میں ملاقات کا امکان ہے

نیب نے حمزہ شہباز کو رمضان شوگر مل کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حمزہ شہباز کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا تھا جہاں نواز شریف بھی العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں.

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

احتساب عدالت کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

Leave a reply