تفصیل کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ڈی پی او محمد حسن اقبال نے ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے تمام مسالک کے راہنماؤں سے ڈی پی او دفتر میں ملاقات کی جہاں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کیلئے مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے
جسکی چیکنگ کیلئے بھی خصوصی سکواڈز تشکیل دیئے جا رہے ہیں، ڈی پی او کا کہنا تھا کرونا ایس او پیز پر بھی ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا، ڈی پی او نے مظفرگڑھ میں تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی تعریف کی
ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے میں محبت کا فروغ اور بھائی چارے کا قیام کے اقدامات لائق تحسین ہیں اسی بھارے چارے محبت سے مظفرگڑھ میں امن کے قیام اور قانون کی مکمل عملداری ہر صورت یقینی بنائیں گے، ڈی پی او نے تمام مکاتب فکر کے راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان کے دفتر تشریف لائے اور انتظامیہ کے فیصلوں کی توثیق اور عملداری کا یقین دلایا۔