رمضان کی آمد کے ساتھ ہی عوام چینی سمیت دیگر اشیائے خورونوش کو ترسنے لگے
باغی ٹی وی : رمضان کی آمد کے ساتھ ہی پشاور کے مختلف یوٹیلٹی اسٹوز میں حکومتی سبسڈائز پیکیج والی اشیا کی کمی پیدا ہو گئی، رمضان میں شہری اشیائے خورو نوش کے حصول کے لیے سخت مشکلات سے دوچار ہیں.
حکومت نے یوٹیلٹی سٹوروں میں شہریوں کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی کےلیے پیکیج کا اعلان تو کردیا لیکن سٹوروں میں ضروری اشیائے خورونوش کم پڑ گئیں۔ آٹا، گھی، کوکنگ آئل اورچینی کی کمی سے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے یوٹیلٹی اسٹورز پر آنے والے غریب مزدور اور دیہاڑی دار سارا دن لائنوں میں کھڑے ہو کر واپس جانے پرمجبورہیں۔
یوٹیلٹی اسٹورز حکام کے مطابق آٹا، چینی اور گھی کے کوٹہ میں کمی کے باعث اشیاء منٹوں میں ختم ہوجاتی ہیں جس سے مشکلات کا سامنا ہےرمضان میں چینی ملنا مشن امپوسیبل بن گیا، لاہور میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا، اکبری منڈی کےبعد ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر بھی چینی غائب ہوگئی۔
لاہور میں یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ نے دو کلو چینی کے لیے 15 سو روپے خریداری کی شرط رکھ دی ہے۔
پنجاب کےمختلف اضلاع میں سستا رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں جہاں خریداروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔