بجلی چوری، رانا عظیم کے خلاف مقدمہ درج

0
356

لیسکو حکام نے شاد باغ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کی ہے

ترجمان لیسکو کے مطابق معروف صحافی رہنما اور نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن رانا عظیم بجلی چوری میں ملوث نکلے،
رانا عظیم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہے تھے، ملزم چوری کی بجلی سے گھر میں اے سی چلارہے تھے،ملزم نے قومی خزانے کو ایک لاکھ 20ہزار روپے کا نقصان پہنچایا،ملزم کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا،ملزم کی جانب سے لیسکو ٹیم کو ہراساں کیا گیا جبکہ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں،فرائض میں غفلت برتنے پر متعلقہ میٹر ریڈر کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف انجینئرز کی تحصیل داروں کی معاونت سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں ریکوری مہم جاری ہے۔ مہم کے ستائیسویں روز839 نا دہندگان سے2کروڑ 40 لاکھ سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر اقبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت کے ساتھ نادرن سرکل میں 84نا دہندگان سے3.24 ملین اور ایسٹرن سرکل میں 64 نا دہندگان سے5.03ملین کی ریکوری کی۔ منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدار ماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کرسینٹرل سرکل میں 113نا دہندگان سے3.77 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 17نا دہندگان سے0.79 ملین کی ریکوری کی۔ منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 89 نا دہندگان سے1.54 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 119نا دہندگان سے3.64ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 181نا دہندگان سے2.12ملین جبکہ قصور سرکل میں 172 نا دہندگان سے4.23 ملین کی ریکوری کی گئی۔لیسکو نے ستائیس روز کی ریکوری مہم کے دوران22812 نا دہندگان سے73کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3151نا دہندگان سے91.32ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2558 نا دہندگان سے177.48 ملین کی ریکوری کی گئی، سینٹرل سرکل میں 2828 نا دہندگان سے106.52ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1316 نا دہندگان سے43.90 ملین کی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل میں 1858 نا دہندگان سے45.00 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2185نا دہندگان سے93.86ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 3520نا دہندگان سے49.63 ملین جبکہ قصور سرکل میں 5396 نا دہندگان سے129.06 ملین کی ریکوری کی گئی،

Leave a reply