پیپلز پارٹی نے لاہور میں جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی

پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے جلسے کی اجازت کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دی
0
78

لاہور: پیپلز پارٹی نے لاہور میں 18 اکتوبر کے جلسے کے لئے انتظامیہ سے اجازت طلب کر لی۔

باغی ٹی وی: پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل نے جلسے کی اجازت کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا،پی پی نے ٹاؤن شپ میں ہونے والے جلسے کے لئے چیف سیکرٹری سے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلال بھٹو ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور جلسے کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

سائفر کیس کا ٹرائل روکنے اور اخراج مقدمہ کی درخواستیں یکجا

یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائیکورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی –

عوام کو مہنگی بجلی بیچنا ثابت ، کے الیکٹرک کو 20کروڑ روپے جرمانہ برقرار

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے۔ عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے،درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔

سائفر کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

Leave a reply