باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں پی ڈی ایم ریلی میں شرکت کے لئے مالاکنڈ روانہ ہوچکا ہوں،
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والی ریلی میں شریک ہوکر ہمارا ساتھ دیں، پی ٹی آئی کی نااہل اور ناجائز حکومت کی ناانصافیوں کے خلاف ہونے والے مارچ میں ہمارا ساتھ دیں،
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے خیبرپخونخوا سمیت پورے پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے،
چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری آج بتاریخ 11 جنوری بروز پیر بوقت ضلع مالاکنڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی میزبانی میں ہونے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلی میں شریک ہوں گے،
ریلی کا آغاز شیرگڑھ بارڈر سے ہوگا، اختتام اور اختتامی خطاب ظفر پارک کے قریب بٹ خیلہ بازار میں ہوگا، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی کی صورت میں سخاکوٹ بازار، درگئی بازار، درگئی پھاٹک، مالاکنڈ ٹاپ، پیران اور گل اینگس سے ہوتے ہوئے بٹ خیلہ بازار پہنچیں گے، ریلی کے راستے میں جگہ جگہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال ہوگا جبکہ سخاکوٹ، درگئی پھاٹک اور بٹ خیلہ بازار سمیت ریلی کے تین مقامات پر چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب بھی کریں گے .
پی ڈی ایم کا لانگ مارچ کب اور "پڑاؤ” کہاں ہو گا؟ رانا ثناء اللہ نے اندر کی بات بتا دی
پی ڈی ایم لانگ مارچ کا کیسے استقبال کریں گے؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان
پی ڈی ایم سن لے،اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا،وزیر خارجہ کا پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے علاوہ پاک سیٹلائٹ کی درج زیل فریکوئنسی پر کلین فیڈ دستیاب ہوگی-
ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔مولانا فضل الرحمان، بلاول زرداری، امیر حیدر ہوتی سمیت دیگر قائدین خطاب کرینگے۔
امیر حیدر ہوتی، امیرمقام چکدرہ انٹر چینج سے جلسہ پہنچیں گے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے رات کاٹلنگ میں گزاری، سوات موٹروے کاٹلنگ انٹر چینج سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں قافلے جائینگے، قافلوں میں پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں کے کارکن شرکت کرینگے۔ بونیر او شانگلہ کے قافلے بریکوٹ میں اکھٹے ہو کر جلسہ گاہ پہنچیں گے۔