رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے رانا مشہود کی نیب گرفتاری روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی
عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کی درخواستوں کو بھی یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کر دی ،عدالت کو اگاہ کیا گیاکہ کیس کے ایک ملزم نے نیب میں پلی بارگینگ کئ درخواست دے دی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی
درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ نیب نے پہلے نام بلیک لسٹ میں شامل کروایا تھا اب نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ علیحدہ درخواست دائر کریں انہوں نے طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ہم اس کا جواب داخل کروائیں گے، درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے 2017 میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا، اب نیب نے دوبارہ انکوائری کهول کر کردار کشی کی مہم شروع کر رکهی ہے، صرف انکوائری کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ اور اب ای سی ایل میں ڈالوایا گیا ہے،
درخواست گزار نے مزید کہا کہ نیب میں کئی برسوں سے جاری انکوائری میں مسلسل پیش ہوتا رہا ہوں، نیب نے دوبارہ انکوائری شروع کروا کر طلبی کے نوٹسز بهجوا دیئے ہیں، عدالت نیب کے نوٹسز کالعدم قرار دے، ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے .