ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

0
39

ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی، رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالہ سے انکوائری کی منظوری دی گئی ہے،

رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں قید ہیں، انہیں اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست اے این ایف کورٹ نے مسترد کر دی تھی، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

قبل ازیں اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے تحقیقات شروع کردیں ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فارم ہاؤس کلرکہارمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائےگئے ہیں، ڈی جی ماحولیات پنجاب سمیت 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ڈی جی محکمہ ماحولیات نےغیرقانونی طورپراین اوسی جاری کیا، پہاڑوں کوکاٹ کرقدرتی حسن اورماحول کونقصان پہنچایاگیا، محکمہ ماحولیات اورضلع کونسل کے افسران بھی اس غیرقانونی کام میں شامل ہیں

ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی تعمیرات سےخزانے کوکروڑوں کا نقصان ہوا ہے

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

Leave a reply