رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

انسداد منشیات عدالت لاہور میں رانا ثنااللہ کے خلاف کیس 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، کسی قسم کا ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا

احتساب عدالت کے دو اور انسداد منشیات عدالت کے ایک جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کے سپرد

 

شہباز شریف، حمزہ شہباز، مریم نواز کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کی خدمات واپس لاہور ہائیکورٹ کو دے دی گئیں ،لاہور ہائیکورٹ سے خصوصی عدالتوں میں نئے ججز کی تعیناتی کےلیےنام مانگ لئے گئے ،تین خصوصی عدالتوں میں تعینات ججز کی ڈپیوٹیشن پر خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی گئی ہیں ،نیب کورٹ کےجج نعیم ارشدشہبازشریف،حمزہ شہباز اورمریم نواز کےکیسز کی سماعت کررہے تھے ،

موٹر سائیکل چوری ہونے پرمقدمہ، بچہ غائب ہوتورپورٹ نہیں،پھرزیادتی ہو تو واویلا، عدالت کے ریمارکس

رانا ثنااللہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات بھی لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں ،جج انسداد منشیات کورٹ لاہور مسعود ارشد باگڑی کی خدمات ڈپیوٹیشن پر لی گئی تھیں ،وفاقی حکومت نےنیب کورٹ لاہورکےجج مشتاق الہٰی کی خدمات بھی لاہورہائیکورٹ کوواپس کردیں

رانا ثناء اللہ کو جس دن گرفتار کیا گیا اسدن وہ کونسی میٹنگ کرنیوالے تھے، اہم خبر

مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ سمیت دیگرکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ موجودہ ایم این اے ہیں،دو مرتبہ صوبائی وزیرقانون رہ چکے ہیں ،بحیثیت صدرن لیگ پنجاب وہ پارٹی مضبوط کر رہے تھے جس کی سزا ملی،جس دن یہ آ رہے تھے انہیں فارورڈ بلاک کے متعلق اہم میٹنگ کرنی تھی،

رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

انسداد منشیات کی عدالت میں رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ اے این ایف کے پاس رانا ثناءاللہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،اے این ایف نے پہلےروز ہی جوڈیشل کرنےکی استدعا کی ،رانا ثناء اللہ کی گفتگو موجودہ حکومت سے ہضم نہیں ہورہی تھی،رانا ثناء اللہ نے پہلے ہی کہا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسانے والےہیں ،اےاین ایف کی ایف آئی آر پڑھ کر عام آدمی کی بھی ہنسی نکل جاتی ہے ،موجودہ حکومت کےوزیر نے کہا کہ ان کے پاس گرفتاری کی وڈیو ہے ،اے این ایف نے موقع سے21کلو 5سوگرام کابیگ برآمد کرنےکادعویٰ کیا،رانا ثناء اللہ سے موقع پر تلاشی کے دوران نیوبلائزر برآمد ہوا،

Comments are closed.