رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

0
103
rana sanaullah

منیشات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ظلم کا مقابلہ کروں گا اور آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ مجھے سرخرو کرے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیا ت کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک خط لکھا ہے جو انہوں نے اپنے وکیل خلیل سندھو کے ذریعے پہنچایا ہے،

مبشر لقمان کے نام لکھے گئے خط میں رانا ثناء اللہ نے سب سے پہلے دعا دیتے ہوئے کہ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، خط میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بہت شکریہ، مجھے فیملی ملاقات میں معلوم ہوا آپ نے یاد کیا، بات کی بہت شکریہ،

خط میں مزید کہا گیا کہ مبشر لقمان صاحب یہ بالکل آسان کیس ہے یہ ایک سیاسی مخالف کو سڑک سے گرفتار کیا تھانہ اے این ایف میں رات بھر بند کیا،اگلے روز 15 کلو ہیروئن ساتھ لی اور عدالت میں پیش کر کے جیل بھیج دیا، نہ کوئی تفتیش ہوئی نہ سوال جواب، یہ جو وفاقی وزیر اور ڈی جی ایے این ایف نے پریس کانفرنس میں برآمدگی کی ویڈیو کی بات کی اور کہا کہ ہم بطور ثبوت عدالت میں پیش کریں گے ،اب چالان عدالت میں پیش ہو گیا ہے ویڈیو کدھر ہے؟ میں تو کہتا ہوں کہ تفتیشی آفیسر میجر عزیز اللہ صاحب کی مجھے یہ کہتے ہوئے کہ یہ برآمدگی ہوئی ہے وہی پیش کر دیں، ہے ہی نہیں،

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے خط میں مبشر لقمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مبشر صاحب یہ ظلم ہے، جس ریاست کے ادارے ان کاموں میں ملوث ہو جائیں اس کا اللہ ہی حافظ ہے ، میں ان شاء اللہ اس ظلم کا مقابلہ کروں گا، آپ دوستوں کی مدد اور آواز حق سے اللہ سرخرو کرے گا

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا گیا ان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی ، اے این ایف کے وکیل نے کہا کہ مجھے رات ہی تعینات کیا گیا اس لئے کیس کو پڑھنا چاہتا ہوں ،عدالت نے اے این ایف کے وکیل کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، اسی دوران وفاقی حکومت نے رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کر دیں ،جج مسعود ارشد نے رانا ثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی ،جج مسعود ارشد کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے کام کرنے سے روک دیا ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتا نہ ہی ٹرائل کا ،

رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے

Leave a reply