ان للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان مسلم لیگ نون غم میں‌ڈوب گئی ، اہم رہنما رانا افضل دنیا فانی کو چھوڑ گئے

0
40

فیصل آباد:ان للہ وانا الیہ راجعون : پاکستان مسلم لیگ نون غم میں‌ڈوب گئی ، اہم رہنما رانا افضل دنیا فانی کو چھوڑ گئے ،ذرائع کے مطابق دل کی تکلیف کے باعث رانا افضل کو فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا۔

فیصل آباد سے ذرائع کےمطابق پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل آج جمعہ کے روز فوت ہوئے ، رانا محمد افضل کی ن لیگ سے بڑی گہری وابستگیاں تھیں، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ رانا محمد افضل کی طبیعت کافی دنوں سے خراب تھی ذرائع کے مطابق حالت مزید بگڑنے پر رانا افضل کو گذشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

Leave a reply