رانا ثناء اللہ عمران خان کی آمریت کا مقابلہ کر رہا ہے، شاہد خاقان، خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنماوں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ‌آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے جیل مٰیں ملاقاتوں‌ پر پابندی سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے ،رانا ثناء اللہ کو بھی جیل میں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی

شہباز شریف اور مریم نواز کے علاوہ آج کون کرے گا نواز شریف سے ملاقات؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ‌آصف، احسن اقبال کوٹ لکھپت جیل پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کرنی تھی لیکن جیل حکام کی طر ف سے‌صرف پانچ افرار کو ملاقات کرنے کی اجازت دی جانی ہے.

نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاستدانوں پر جو مقدمات ہوتے ہیں اس میں نئی چیز کا اضافہ ہوا ہے کہ ملاقاتوں‌ پر پابندی لگا دی گئی، رانا ثناء اللہ دلیر آدمی ہیں جنہوں نے عمران خان کی آمریت کو شکست دے دی.

نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا رابطہ باہر کی دنیا سے ختم کرنا چاہتے ہیں ،پچھلے تین ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، حکومت کی ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی، ایک قیدی پر کیا پابندی لگانی جو پہلے ہی گرفتار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ پچھلے تیس سال میں ہم نے جمہوریت کی طرف ایک قدم بھی نہیں بڑھایا، وہ ایم این اے ہیں اور انہیں جیل میں کوئی سہولت فرایم نہیں کی گئی، دوائیوں، صاف پانی سے محروم کر دیا گیا، ان کے گھر کے لوگ گھنٹوں باہر کھڑے رہتے ہیں. لیکن کھانا اندر نہیں جانے دیا جاتا.

Comments are closed.